Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بریگزٹ ڈیل میں ناکام‘ تھریسامے مستعفی

ویب ڈیسک هفته 25 مئی 2019
بریگزٹ ڈیل میں ناکام‘ تھریسامے مستعفی

لندن …برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے زارو قطار روتے اعلان کیا ہے کہ وہ برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران کو تین بار بریگزٹ ڈیل پر قائل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد وزارت عظمی کے عہدے سے استعفی دے رہی ہیں۔

انہوں نے رندھی ہوئی آواز میں کہا کہ ‘‘میرے لیے اب یہ واضح ہے کہ ملک کے بہترین مفاد میں یہ ہے کہ ایک نیا وزیر اعظم اب ان کوششوں کی سربراہی کرے۔ اس لیے میں یہ اعلان کر رہی ہوں کہ 7 جون کو میں کنزرویٹو اور یونینسٹ پارٹی کی سربراہی سے مستعفی ہو رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی سے پریشان عوام بجٹ سے خوفزدہ

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاوننگ ا سٹریٹ کے باہر کھڑے ہو کر اپنے بیان میں تھریسا مے نے کہا کہ ان کے لیے یہ امر ہمیشہ گہرے دکھ کا باعث رہے گا کہ وہ بریگزٹ پر ڈلیور نہ کر پائیں۔

نئے وزیراعظم کے لیے تھریسا مے نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ان کوششوں میں کامیاب ہو جائے جن میں تھریسا مے ناکام ہو گئی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے انتہائی جذباتی انداز میں اعلان کیا ہے کہ وہ 7 جون کو وزیراعظم اور حکمراں جماعت کنزرویٹو اور یونینسٹ پارٹی کی رہنما کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گی۔

دوسری جانب برطانیہ کے اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربین نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ تھریسا مے نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرکے صحیح کیا، جو ملک کئی ماہ سے چاہتا ہے انہوں نے اب اس کا اعتراف کرلیا ہے، نہ تو وہ اور نہ ہی ان کی تقسیم شدہ جماعت حکومت کرسکتی ہے۔علاوہ ازیں نیا پارٹی لیڈر چننے کا عمل تھریسا مے کے استعفی کے اگلے ہفتے شروع ہو گا۔

(1263 بار دیکھا گیا)

تبصرے