Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مہنگائی سے پریشان عوام بجٹ سے خوفزدہ

صابر علی جمعه 24 مئی 2019
مہنگائی سے پریشان عوام بجٹ سے خوفزدہ

کراچی … بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ملک میں جاری بدترین معاشی بحران کے سبب حکومت کے لئے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ بجٹ سے قبل ہی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور اشیاء ضرورت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے سبب لوگوں کو آنے والے بجٹ سے خوف آنے لگا۔

نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آنے والا بجٹ عوام پر مزید مہنگائی کا بم گرانے کے مترادف ہوگا۔دوسری جانب موجودہ حکمرانوں کے بیڈ گورننس خصوصاً معاشی صورت حال کی خرابی کو کنٹرول کرنے کے لئے کسی قسم کے ٹھوس اقدامات نہ کئے جانے پر ملک میں سیاسی تبدیلی کی قیاس آرائیاں زور پکڑرہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ موجودہ بحران کیفیت کا حل صرف قومی حکومت کی تشکیل میں ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے اس حوالے سے پیشکش کردی ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کو ہٹا کر کسی سیاست داں کو آگے لائیں اور وزیراعظم بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں : مودی واضح اکثریت سے کامیاب

موجودہ حالات کو کنٹرول کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں ہے‘ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے بعد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس نے اگر عمران خان حکومت کو گرانے کا فیصلہ کیا تو اس پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ طویل عرصے سے خاموش سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے طویل عرصے بعد اپنی خاموشی توڑ دی ہے اور دونوں نے اب پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مورچہ لگالیا ہے‘ خصوصاً مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتہائی جارحانہ بیانات دینا شروع کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عید الفطر کے بعد اگر اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی تحریک موثر انداز میں چلائی گئی اور عوام کو مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر لانے میں کامیاب ہوگئیں تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے اور قومی حکومت کی تشکیل سمیت دیگر متعدد آپشنز پر بھی مشاورت ہوسکتی ہے۔

(445 بار دیکھا گیا)

تبصرے