Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 26  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پیوٹن جڑواں بچوں کے باپ بن گئے

ویب ڈیسک جمعرات 23 مئی 2019
پیوٹن جڑواں بچوں کے باپ بن گئے

ماسکو… 66 سالہ روسی صدر ویلادی میر پیوتن کی 36 سالہ گرل فرینڈ اور سابقہ ایتھلیٹ علینا کاباایوا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک غیر مصدقہ رپورٹ کے مطابق روسی صدر ویلادی میر پیوتن 66 سال کی عمر میں جڑواں بچوں کے باپ بن گئے ہیں، صدر کی گرل فرینڈ علینا کاباایوا نے دارالحکومت ماسکو کے ایک نہایت اعلیٰ درجے کے اسپتال کے چھٹے فلور پر بچوں کو جنم دیا، یہ فلور پہلے ہی روسی صدر کی گرل فرینڈ کے لیے مختص کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ارکان پارلیمنٹ نے فضل الرحمٰن کی سیکورٹی سنبھال لی

روسی صدر کے ساتھ طویل عرصے سے رفاقت رکھنے والی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹس علینا کاباایوا کی دوستوں نے بچوں کی پیدائش سے متعلق افواہوں کی تردید نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ایسی کسی خبر کے بارے میں تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ حکومت کی جانب سے بھی ایسی افواہوں پر تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

(1637 بار دیکھا گیا)

تبصرے