Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی شہر نے مجھے پہچان دی،اسے ہنساتا رہونگا،عمر شریف

وسیم خان جمعرات 23 مئی 2019
کراچی شہر نے مجھے پہچان دی،اسے ہنساتا رہونگا،عمر شریف

کراچی… کنگ از بیک کراچی اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی تھیٹر پر واپس آگئے عید الفطر پر ڈرامہ واہ واہ عمر شریف میں کام کرینگے، معروف کامیڈین عمر شریف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے وطن عزیز کا پرچم بلند رکھا اور آئندہ بھی رکھیں گے اس ملک کی سرزمین کا ہم پر بہت قرضہ ہے کراچی شہر نے مجھے دنیا بھر میں پہچان دی اس شہر کے لوگوں کو زندگی بھر ہنستا رہونگا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ بابائے اسٹیج سید فرقان حیدر، پروڈیوسر محمد حنیف روفی انعم، زیبا شہناز، سلومی ،شہزاد،ر ضا موجود تھے،

ان تمام لوگوں نے عمر شریف کی تھیٹر پر واپس کو خوش آئند قرار دیا صدر آٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہم بہت جلد عمر شریف کو شاندار ٹربیوٹ دینگے ، عمر شریف پاکستان کا اثاثہ ہے اور اسٹیج کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بھی ہے میری 40سال پرانی اس سے دوستی ہے

یہ بھی پڑھیں : وہاب ریاض بھی منظور وسان کی طرح خواب دیکھنے لگے

ہدایت کار سید فرقان حیدر نے کہا کہ تین چار سال سے عمر شریف کو تھیٹر پر واپس لانے کی کوششیں ہورہی تھیں جس میں روفی انعم، اور محمد حنیف کامیاب ہو گئے انہوں نے کہا کہ تمام فنکاروں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا،

پروڈیوسر روفی انعم نے کہا کہ ٹیم ورک اچھا ہوگا تو بھر پور کامیابی ملے گی اس موقع پر حسین مارکیٹنگ کے بابر عباسی، پروموٹر شعیب پپو، سلیم آفریدی، رئوف لالہ، زرین غزل کاشف خان، شانزے ، شہنی عظیم، ذاکر مستانہ ، عارف شیخ ، علی حسن، عرفان ملک، ایم شریف ، نعمان خان عبدالباری اور دیگر موجود تھے۔

(1702 بار دیکھا گیا)

تبصرے