Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے 5لاکھ درخواستیں

ویب ڈیسک جمعرات 23 مئی 2019
ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے 5لاکھ درخواستیں

لندن …انگلینڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹیں حاصل کر رہے ہیں۔اس میگا ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے لاکھوں شائقین نے درخواست دے دی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق میچ میں شائقین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے 5 لاکھ شائقین کرکٹ نے درخواست کی، جبکہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 25 ہزار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کے ڈی اے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں نہ مل سکیں

روایتی حریفوں کے درمیان 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈمیں میچ ہو گا۔اس حوالے سے ممکنہ خطرے کے پیش نظر انگلینڈ کی سیکیورٹی فورسز نے سٹیڈیم کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(1330 بار دیکھا گیا)

تبصرے