Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بابر اعظم متبادل وکٹ کیپر ہوں گے

ویب ڈیسک جمعرات 23 مئی 2019
بابر اعظم متبادل وکٹ کیپر ہوں گے

لاہور… سرفراز احمد کے عدم دستیاب ہونے کی صورت میں بابر اعظم کو متبادل وکٹ کیپر کا کردار نبھانا پڑسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم گلوز سنبھال سکتے ہیں،ان کے تینوں کزن کامران اکمل، عمراکمل اور عدنان اکمل وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں، بابر اعظم خود بھی کیپنگ کرتے رہے ہیں، بعد ازاں انھوں نے پوری توجہ بیٹنگ پر مرکوز کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : دعا کریں ورلڈکپ ٹرافی جیت کر لائیں،سرفراز

دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ کسی ہنگامی صورتحال کیلیے محمد رضوان کو بھی انگلینڈ بھجوایا جا رہا ہے،ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے والے فہیم اشرف کو بھی وہاں رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن آ ل رائونڈر نجی مسائل کی وجہ سے وطن واپس آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عابد علی کو اسکواڈ سے ہی باہر کیے جانے کے بعد پاکستان کیلیے یہ امر باعث تشویش ہے کہ اگر سرفراز احمد انجری یا کسی اور وجہ سے دستیاب نہ ہوئے تو وکٹ کیپنگ کون کرے گا۔

(1648 بار دیکھا گیا)

تبصرے