Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 24 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وہاب ریاض بھی منظور وسان کی طرح خواب دیکھنے لگے

ویب ڈیسک بدھ 22 مئی 2019
وہاب ریاض بھی منظور وسان کی طرح خواب دیکھنے لگے

لاہور … پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض کو ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ میں شامل کر لیاہے جس پر نہایت خوش بھی ہیں اور انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک روز قبل آنے والا خواب بیان کر کے ہر کسی کو حیران کر دیاہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے دماغی اور جسمانی طور پر میں نے خود کو مکمل تیار رکھا ہواتھا ، میرے والد کی خواہش ہے کہ میں یہ ورلڈ کپ کھیلوں اور مجھے یقین تھا کہ میں ورلڈ کپ کھیلوں گا اور ٹیم کا حصہ ہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں :

جب سے ورلڈ کپ کا سین شروع ہوا تھا میں اتنا زیادہ اس چیز میں تھا کہ میں نے ورلڈ کپ کھیلنا ہے تو مجھے ہر دوسرے دن خواب آتے تھے جس میں ، میں کبھی مکی آرتھر سے مل رہا ہوتا تھا تو کبھی سیفی بھائی سے ، وہ کبھی مجھے نظر انداز کر دیتے تھے اور کبھی مجھے سلیکٹ کر لیتے تھے۔

تقریباً 8 دن پہلے مجھے خواب آیا جس میں ، میں نے دیکھا کہ انضمام بھائی نے مجھے کال کی اور کہا کہ یہ تمہارا وہاب آخری وقع ہے ، تم ورلڈ کپ کھیل رہے ہو ، آخری چانس ہے۔

(1586 بار دیکھا گیا)

تبصرے