Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایوارڈ کا حصول فخر کی بات ہے، کومل رضوی

ویب ڈیسک بدھ 22 مئی 2019
ایوارڈ کا حصول فخر کی بات ہے، کومل رضوی

کراچی… گلوکارہ کومل رضوی کے گزشتہ سال عید کے موقع پر ریلیز ہونے والے اوریجنل گانے ’’اوہیلوجی‘‘ اور اشتراک سے بنایا جانیوالا گا نا’’دیساں دا راجہ‘‘نے گانوں کے بین الاقوامی مقابلے کی ورلڈ میوزک کیٹیگری میں نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی

اس مقابلے میں 140ممالک سے 19 ہزارگانوں کا اندراج کرایا گیا تھا، جس میں کومل رضوی کے گانے کو سب سے زیادہ پسندیدہ قرار دے کر انہیں فاتح چن لیا گیا، اس حوالے سے کومل رضوی نے کہا کہ اس ایوارڈ کا حصول میرے لیئے انتہائی فخر کی بات ہے بین الاقوامی سطح پر میری محنت اور خدمات کو تسلیم کیا جانا یقینا میرے لیئے باعث مسرت اور افتخار ہے

یہ بھی پڑھیں : چندے سے اسکوٹی کیوں خریدی؟مناہل بلوچ پر تنقید

انہوں نے کہا کہ میں دنیا بھر میں منعقدہ ہونے والے مقابلوں میں شرکت کرتی ہوں جو اس بات کا مظہر ہے کہ میوزک سے مجھے عشق ہے اور یہ میری رگوں میں دوڑتا ہے واضح رہے کہ کومل رضوی پاکستان کی مشہور گانے لکھنے اور گانے والی فنکارہ کے علاوہ ٹی وی میزبان اور ایکٹر کے طور پر جانی مانی ہیں

انہوں نے بہت کم عمر ی میں ہی موسیقی کی دنیا میں اپنی ویڈیوز کا لوہا منوایا لیا تھا وہ اپنی خوبصورت آواز اور جان دار ویڈیوز کے ذریعے موسیقی کے شائقین کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں انٹرنیشنل سونگ رائٹنگ کمپٹیشن (ISC) ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو سال میں ایک مرتبہ گانوں کا مقابلہ منعقد کراتا ہے اس کا مقصد گانوں کے لکھاریوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنے گانوں کو پہنچانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

(2236 بار دیکھا گیا)

تبصرے