Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

افطار میں شربت ٹھنڈا نہ دینے پر بیوی زخمی

ویب ڈیسک منگل 21 مئی 2019
افطار میں شربت ٹھنڈا نہ دینے پر بیوی زخمی

کویت سٹی…کویت میں افطار کے وقت ٹھنڈا شربت نہ ملنے پر بیوی کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے رہائشی شخص کو افظار کے وقت ٹھنڈا شربت نہ ملنے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

شوہر نے کام پر جانے سے قبل بیوی کو شربت ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھنے کا کہا تھا تاہم جب افطار کا وقت آیا تو شربت ٹھنڈا نہ تھا جس پر شوہر نے بیوی کو چھری کھینچ کر ماری۔ بیوی نے زخمی حالت میں پولیس کو فون کیا اور مدد طلب کی۔

یہ بھی پڑھیں :

پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر تھانہ لے گئی جہاں شوہر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا اور معافی کی درخواست کی۔ بیوی نے شوہر کی جانب سے پولیس کو گواہ بنا کر آئندہ تشدد نہ کرنے کی تحریری ضمانت دینے پر معاف کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات میں مقدمہ درج کرنے سے قبل فریقین کے درمیان صلح صفائی کی کوشش کی جاری ہے تاکہ معاملہ یہیں پر ختم ہوجائے، اس مقدمے میں بھی ایسا ہی کیا گیا۔

(1111 بار دیکھا گیا)

تبصرے