Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پیلی ساڑھی والی بھارتی خاتون افسر کی دھوم

قومی نیوز منگل 21 مئی 2019
پیلی ساڑھی والی بھارتی خاتون افسر کی دھوم

ممبئی (قومی اخبارنیوز)بھارت میں راتوں رات مشہور ہونے والی پیلے رنگ کی ساڑھی میں ملبوس بھارتی خاتون الیکشن آ فیسررینا دیویدی کی دھوم مچی ہوئی ہے

انہوں نے بتایا کہ ان کی فیملی بہت اچھی اور انہیں مشہور ہوتے دیکھ کر کافی خوش ہو رہی ہے۔انہوں نے بھارتی ٹی وی شو’بگ باس‘ کے سیزن 13 میں شرکت کرنے کی خواہش ظاہر کردی

یہ بھی پڑھیں : برطانوی لڑکی اپنی خوبصورتی سے تنگ آگئی

انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی ریاست لکھنو سے تعلق رکھنے وا لی رینا دیویدی کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بھارتی ریائیلٹی شو بگ باس میں شرکت کا موقع مل جائے تو ا±ن کے لیے یہ بہت بڑی بات ہوگی اور ان کی خواہش ہے کہ انہیں بگ باس اپنے شو میں بلائیں اور وہ سیزن 13 کا حصہ بنیں۔

رواں ماہ 5 مئی کو بھارت میں ہونے والے الیکشن کے دوران رینا دیویدی کے ایک ساتھی نے ان کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی تھی جس میں وہ پیلے رنگ کی ساڑھی میں ملبوس اپنا کام کر رہیں تھیں اور نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : جعلی ابھی نندن وائرل

پیلی ساڑھی کے نام سے مشہور ہونے والی رینا دیودی کا کہنا تھاکہ مجھے معلوم نہیں تھا اور بہت حیرانی ہوئی جب میرے اپنے دفتر اور کام کے سلسلے میں آ نے والے لوگوں نے میرے ساتھ تصویر بنوانے کی درخواست کی، راتوں رات مشہور ہونے کا یہ تجربہ بہت اچھا ہے۔

رینا نے اپنے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرا ایک بیٹا ہے جو 9 ویں کلاس کا طالب علم ہے، سب سے بہترین ردِ عمل بیٹے کی جانب سے آ یا، میرے بیٹے نے مجھ سے کہا کہ وہ میرے ساتھ ویڈیو کال کرنا چاہتا ہے تاکہ اپنے دوستوں کو بتا سکے کہ سوشل میڈیا پر پیلی ساڑھی والی کے نام سے مشہور ہونے والی خاتون میری والدہ ہے۔

(1485 بار دیکھا گیا)

تبصرے