Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 11 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

خراب فیلڈنگ کی وجہ سے ہارے ،سرفراز احمد

قومی نیوز پیر 20 مئی 2019
خراب فیلڈنگ کی وجہ سے ہارے ،سرفراز احمد

ناٹنگھم…(ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف چو تھے ون ڈے میچ میں خراب فیلڈنگ اور کیچ چھوڑنے کی وجہ سے شکست ہوئی ، ایسا نہیں کہ ہم اسی طرح کی فیلڈنگ کرتے ہیں، ہم نے کچھ عرصے پہلے فیلڈنگ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا جو اب نہیں کر پا رہے جس کا ٹیم کی کارکردگی پر فرق پڑ رہا ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں کہا کہ باولرز کو لائن و لینتھ پر توجہ دینا ہو گی، محمد عامر بھی ان فٹ ہیں جس سے ایک بالر کم ہو گیا ہے البتہ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ بلے باز اپنے لیے کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سرفراز 4 یا5 نمبر پر بیٹنگ کے خواہش مند

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نگلینڈ کے خلاف مسلسل ناکامیوں کے باوجود یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ مسلسل تین میچوں میں ہماری ٹیم لڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، ہم نے مسلسل تین میچوں میں تین سو کا ہندسہ عبور کیا جو ایک اچھی چیز ہے۔

(1539 بار دیکھا گیا)

تبصرے