Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کاروباری برادری کے 315 ارب روپے ڈوب گئے

ویب ڈیسک پیر 20 مئی 2019
کاروباری برادری کے 315 ارب روپے ڈوب گئے

کراچی … ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 60 پیسے مہنگا ہو ا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں سات روپے تیس پیسے اضافہ دیکھنے کو ملا، ڈالر کے داموں میں اس اضافے کی وجہ سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 800 ارب روپے اضافہ ہوگیا جبکہ ا سٹاک ایکسچینج گرنے سے کاروباری برادری کے 315 ارب روپے ڈوب گئے۔

نجی ٹی وی چینل نے مارکیٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران ڈالرکی قیمت میں 5.4 فیصداضافہ ہوا اور انٹربینک میں ڈالرتاریخ کی بلندترین سطح 149 روپے پربندہوا۔ اسی طرح گزشتہ ایک کاروباری ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے 30 پیسے بڑھا اور یہ تاریخ کی بلندترین سطح 151 روپے پرفروخت ہوتا رہا۔

دوسری طرف اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد حکومت حرکت میں آگئی تاہم اس کا بھی کوئی اثر دیکھنے کو نہیں ملا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں گزشتہ دور روز میں مسلسل مشیرخزانہ حفیظ شیخ اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایک وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بڑے بروکرز شامل تھے، مشیر خزانہ نے مارکیٹ کو سنبھالنے کے تمام اقدامات کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں : روح افزا نہ ملنے پر پریشان روزہ داروں کیلئے خوشخبری

اس دوران بروکرز نے مشیر خزانہ کو کچھ تجاویز پیش کیں جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قدر روکنے کے طعنے دینے والوں نے مارکٰیٹ کو سہارا دینے کے لیے نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ کے ذریعے 20 ارب روپے کا فنڈ بھی فراہم کرنے کا عندیہ دیا، حکومت کے اس اقدام سے مارکیٹ کو سہارا ملے گا۔

گزشتہ 9 ماہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 10 ہزار پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمایہ کاروں کے 1892 ارب روپے ڈوب گئے۔رواں ہفتے کاروباری دن کے ا?خری روز بھی 100 انڈیکس میں 804 پوائنٹس کی کمی رہی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو 33 ہزار 166 پر بند کردیا گیا جبکہ کاروباری براداری کے 315 ارب روپے ڈوب گئے۔

(1831 بار دیکھا گیا)

تبصرے