Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 14 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

برطانوی لڑکی اپنی خوبصورتی سے تنگ آگئی

قومی نیوز اتوار 19 مئی 2019
برطانوی لڑکی اپنی خوبصورتی سے تنگ آگئی

لندن… دنیا میں کون سی لڑکی ہو گی جسے خوبصورتی نہ چاہیے ہو، لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ برطانیہ میں ایک لڑکی اپنی خوبصورتی سے تنگ آ چکی ہے کیونکہ اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اسے نوکری ہی نہیں ملتی۔

دی مرر کے مطابق اس لڑکی کا نام ایرینا کووا ہے جس نے لاء میں گریجوایشن کر رکھی ہے۔ وہ چند سال قبل لندن منتقل ہوئی اسے ملازمت حاصل کرنے کے لیے طویل جتن کرنے پڑے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ جہاں بھی جاتی تھی اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اسے مسترد کر دیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مسلمان ہونے پر فخر ہے،بھارتی نو مسلم عائشہ

33سالہ ایرینا کووا کا کہنا تھا کہ ’’میرے پاس لاء کی ڈگری تھی اور بہت سا تجربہ بھی تھا لیکن پھر بھی مجھے نوکری حاصل کرنے کے لیے طویل جدوجہد کرنی پڑی۔ یہ عرصہ میں نے انتہائی تنگ دستی میں گزارا۔ لوگ کہتے ہیں کہ خوبصورتی نوکری کے حصول میں مدد دیتی ہے لیکن میرا تجربہ یہ ہے کہ باس خوبصورت خواتین کو سنجیدہ نہیں لیتے اور انہیں کام پر نہیں رکھتے۔

طویل عرصہ جتن کرنے کے بعد میں نے خود میں کئی تبدیلیاں کیں تاکہ اپنی خوبصورتی کو کم کر سکوں۔ میں نے ہیل والے جوتے پہننے چھوڑ دیئے، چشمہ پہننے لگی اور انتہائی کم میک اپ استعمال کرنے لگی۔ یہ تبدیلیاں کرنے کے کچھ دنوں بعد ہی مجھے ملازمت مل گئی۔‘‘

(1099 بار دیکھا گیا)

تبصرے