Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 16 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بلاول کا افطار ڈنر موضوع بحث بن گیا

صابر علی اتوار 19 مئی 2019
بلاول کا افطار ڈنر موضوع بحث بن گیا

کراچی… پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے دیا جانے والا افطارڈنر اپوزیشن اور حکومتی حلقوں سمیت تمام سیاسی حلقو ںمیں موضوع بحث بن گیاہے‘ خصوصاً حکومتی حلقوں کی جانب سے بلاول بھٹو کے افطار ڈنر پر شدید تنقید کی جارہی ہے اورا س افطار ڈنر کو حکومت کے خلاف سیاسی طورپر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے

دوسری اپوزیشن بھی ا س افطار ڈنر کواپوزیشن جماعتوں اور حکومت مخالف قوتوں کو اکٹھا کرنے کا پلیٹ فارم بناتے ہوئے اسے حکومت کے خلاف عید الفطر کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کیلئے مشاورت اور لائحہ عمل اختیار کرنے کا ذریعہ بنانے کے درپے ہے ‘ جبکہ بلاول بھٹو جو اس وقت نوجوان قیادت کے طورپربھر کر سامنے آرہے ہیں

انہوںنے مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ایک خاتون رہنما کے طورپر ایک نئی سیاسی قیادت کے طورپر ابھر کر سامنے آنے والی مریم نواز کو بھی اسی افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی ہے‘ جسے مریم نواز نے قبول کرلیاہے

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ایئرفورس نے ناکامی تسلیم کرلی

اس طرح ایک سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے بلاول بھٹو اور دوسرے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز پہلی مرتبہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوکر مستقبل کی سیاست کو ایک نیا رخ دینے کیلئے یکجا ہوکر میدان میں نکلیں گے

تاہم نوجوان قیادت پی ٹی آئی کی حکومت ہوتے ہوئے موجودہ حکومت کی اپوزیشن کرتے ہوئے ایک دوسرے کے عارضی حلیف تو سکتے ہیں‘ جبکہ مستقبل کی سیاست میں مذکورہ دونوں رہنما ایک دوسرے کے حریف ہوں گے اور جب بھی نئے الیکشن ہوںگے‘ دونوں رہنما جوآج عمران خان حکومت کے خلاف اکٹھے اوریکجا نظر آتے ہیں‘ نئے الیکشن کی صورت میں ایک دوسرے کے روایتی حریف اور مد مقابل ہوں گے۔

(289 بار دیکھا گیا)

تبصرے