Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 11 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مومنہ مستحسن کا سحری تک جاگنے کیلئے دلچسپ طریقہ

قومی نیوز هفته 18 مئی 2019
مومنہ مستحسن کا سحری تک جاگنے کیلئے دلچسپ طریقہ

کراچی … شہروں میں لوگ سحری کے وقت تک جاگنے کیلئے مختلف طریقے اپناتے ہیں۔ نوجوان گلی محلوں میں کرکٹ کھیلتے ہیں تو کوئی گھروں میں بیٹھ کر لڈو کھیل کر وقت گزارتے ہیں لیکن گلوکارہ مومنہ مستحسن نے دلچسپ طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

انسٹاگرام پر مومنہ مستحسن نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھوں میں بیڈمنٹن ریکٹ نظر آرہے ہیں۔ گلوکارہ نے بتایا ’ میرا خیال ہے کہ میں نے سحری کے وقت تک جاگتے رہنے کا بہتر طریقہ دریافت کرلیا ہے اور یہ سب میرے دوستوں کی بدولت ممکن ہوا‘۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اپوزیشن نئے پولیس نظام کے خلاف ڈٹ گئی

مومنہ مستحسن نے اپنے مداحوں کو چیلنج کیا کہ اگر وہ تصویر میں نظر آنے والے تمام 8 لوگوں کو پہچان لیں گے تو انہیں اپنے ساتھ بیڈ منٹن کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

بعد میں انہوں نے وضاحت بھی کردی کہ یہ صرف مذاق کی حد تک ہے کیونکہ وہ اپنے تمام دوستوں کو پہلے ہی ٹیگ کرچکی ہیں۔

(36 بار دیکھا گیا)

تبصرے