Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تمباکو اور شراب نوشی سے جوڑوں کے درد کا خطرہ

ویب ڈیسک جمعه 17 مئی 2019
تمباکو اور شراب نوشی سے جوڑوں کے درد کا خطرہ

فلاڈیلفیا… ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تمباکو اور شراب نوشی سے ہڈیوں کی کمزوری، جوڑوں کے درد اور گٹھیا (اوسٹیوپوروسِس) کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ سگریٹ نوش سے جسم کا فطری دفاعی (امنیاتی) نظام اوسٹیو کلاسٹ نامی خلیات (سیلز) کو اس طرح تبدیل کرتا ہے کہ وہ ہڈیوں کو گھلانے کا کام شروع کردیتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت میں 400 سالہ تاریخی مسجد شہید

سگریٹ نوشی میں خلیات میں موجود توانائی گھر مائٹو کونڈریا خاص سگنل خارج کرتا ہے جس سے اوسٹیو کلاسٹ کا کام بدل جاتا ہے۔

فلاڈیلفیا میں واقع یونیورسٹی آف پینسلوانیا اورنیویارک میں واقع ماؤنٹ سینائی اسکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے اس پر مشترکہ تحقیق کی ہے جس کی تفصیل ایف اے ایس ای بی نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

(722 بار دیکھا گیا)

تبصرے