Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستانی کرکٹ ریکارڈز، بھارت پر گھبراہٹ طاری

ویب ڈیسک جمعه 17 مئی 2019
پاکستانی کرکٹ ریکارڈز، بھارت پر گھبراہٹ طاری

ممبئی… انگلینڈ میں شاندار پاکستانی ریکارڈز سے بھارت پرگھبراہٹ طاری ہوگئی۔بھارت کے سابق کپتان ساروگنگولی نے ایک بار پھر آنے والے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کو فیورٹس میں شامل قرار دے دیا، وہ خاص طور پر انگلش سرزمین پر کھیلے جانے والے آئی سی سی ایونٹس میں گرین شرٹس کی پرفارمنس کی وجہ سے اسے خطرناک سائیڈ سمجھتے ہیں۔

گنگولی نے کہاکہ انگلینڈ میں کھیلے جانے والے عالمی ٹورنامنٹس میں پاکستان کا ریکارڈ شاندار رہا، وہ 2 برس قبل وہاں پر چیمپئنز ٹرافی جیت چکے ہیں، 2009 میں ورلڈ ٹوئنٹی 20 بھی گرین شرٹس نے انگلش سرزمین پر ہی جیتا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اپوزیشن نئے پولیس نظام کے خلاف ڈٹ گئی

سابق بھارتی کپتان نے خاص طور پر جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے کا بھی حوالہ دیا جس میں گرین شرٹس نے بھرپور فائٹ کی تھی، انھوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے ہمیشہ ہی انگلینڈ میں اچھا کھیل پیش کیا، رواں سیریز کا دوسرا ون ڈے دیکھ لیں جہاں پر میزبان سائیڈ نے 374 رنز بنائے اور حریف سائیڈ صرف 12 رنز سے ہاری، وہ اپنے بولنگ اٹیک کی وجہ سے انگلش ٹیم کو ان کے گراؤنڈز پر ٹیسٹ میچز میں ہرا چکے ہیں۔

(1035 بار دیکھا گیا)

تبصرے