Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

’’ڈیڑھ عشقیہ‘‘میں کام کی پیشکش بھی ہوئی، مہوش حیات

ویب ڈیسک جمعه 17 مئی 2019
’’ڈیڑھ عشقیہ‘‘میں کام کی پیشکش بھی ہوئی، مہوش حیات

لندن… نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم ’’پھنے خان‘‘اور ’’ڈیڑھ عشقیہ‘‘میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے بالی ووڈ پر پاکستانی فلموں کو ترجیح دی۔

فلم’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘، ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ اور ’ایکٹران لا‘جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتاہے۔

مہوش حیات نے بیک ٹوبیک سپر ہٹ فلمیں دے کر ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کو کامیابی کے لیے بالی ووڈ کی ضرورت نہیں۔ تاہم ایسا نہیں ہے کہ انہیں دیگر پاکستانی فنکاروں کی طرح بالی ووڈ سے کام کی پیشکش نہیں ہوئی تاہم انہوں نے بالی ووڈ کے بجائے پاکستان میں کام کرنے کو ترجیح دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مہوش حیات نے شادی کرلی

بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دئیے گئے انٹرویو میں مہوش حیات نے تمغہ امتیاز کے دوران ہونے والے تنازعات اور بالی ووڈ پیشکش سے متعلق کھل کر بات کی۔

مہوش حیات نے بتایا کہ انہیں تمغہ امتیاز ملنے کے اعلان کے بعد جس طرح میڈیا ا ور سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا اس چیز نے انہیں بہت تکلیف پہنچائی۔

پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستانی فنکاروں پر بالی ووڈ کے دروازے بند ہونے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ ہمارے اداکار جو بالی ووڈ میں جاکر کام کرتے ہیں انہیں وہاں وہ عزت نہیں دی جاتی جس کے وہ مستحق ہیں۔

(2132 بار دیکھا گیا)

تبصرے