Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 26  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مادھوری ڈکشٹ 52 سال کی ہوگئیں

ویب ڈیسک جمعرات 16 مئی 2019
مادھوری ڈکشٹ 52 سال کی ہوگئیں

ممبئی … بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ اپنی 52 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔15 مئی 1967 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی مادھوری ڈکشٹ نے 1984 میں ڈرامہ ابودھ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنی پہلی کمرشل فلم 1988 میں انیل کپور کے مد مقابل کی۔

تیزاب کے نام سے اس فلم نے مادھوری ڈکشٹ کی بالی ووڈ میں ایسی دھاک بٹھائی جو ایک عرصے تک قائم رہی۔ یہ وہ وقت تھا جب بالی ووڈ میں سری دیوی کا طوطی بولتاتھا لیکن مادھوری نے آتے ہی تمام اداکارائوں کی چھٹی کردی۔

اپنی جاندار اداکاری، خوبصورت مسکراہٹ اور زبردست ڈانس کی بدولت مادھوری جلد ہی کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن گئیں۔90 کی دہائی میں مادھوری ڈکشٹ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بالاکوٹ میں ہلاکت نہیں ہوئی ، بھارتی وزیر خارجہ کا اعتراف

انہوں نے رام لکھن، تری دیو، دل، ساجن، بیٹا، کھل نائیک اور دیوداس جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کیا۔ دھک دھک گرل کو جاندار اداکاری کی بدولت 6 بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ہندوستان کی حکومت نے 2008 میں مادھوری ڈکشٹ کو چوتھے بڑے سویلین ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا۔اپنے فلمی کیریئر کے دوران مادھوری ڈکشٹ کا نام سنجے دت کے ساتھ لیا جاتا رہا لیکن جلد ہی دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔

ایک عرصے تک مادھوری کا ساتھی اداکار انیل کپور کے ساتھ بھی معاشقہ چلتا رہا لیکن یہ رشتہ بھی جلد ہی ختم ہوگیا۔ 1999 میں اس وقت مادھوری نے کروڑوں مداحوں کے دل توڑ دیے جب انہوں نے ڈاکٹر شری رام مادھو نینے سے شادی کرلی۔

(2238 بار دیکھا گیا)

تبصرے