Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان کی پہلی سائیکولو جیکل ہارر فلم

وسیم خان منگل 14 مئی 2019
پاکستان کی پہلی سائیکولو جیکل ہارر فلم

کراچی… پاکستان کی پہلی سائیکولو جیکل ہارر فلم ’’کتا کشا‘‘ 21 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی‘ فلم کی دنیا بھر میں نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن ادارے میٹرو لائیو موویز نے حاصل کرلیے ہیںجوکہ بھرپور تشہیر کے ساتھ فلم کی ملک بھر میں ریلیز کا ارادہ رکھتے ہیں‘ کتا کشا کی شوٹنگ قدیم اور مشہور کٹاس راج مندر ‘ کلر کہار اور سون ویلی کے علاوہ اسلام آباد کی حسین لوکیشنز پر کی گئی ہے

فلم کی کاسٹ میں سلیم معراج ‘ نمرہ خان ‘ مبین گبول ‘ قاسم خان اور کرن تعبیر شامل ہیں‘ نامعلوم افراد ‘ ایکٹر ان لاء ‘ لال کبوتر سمیت متعدد فلموں میں قابل ذکر کردار نبھانے والے اداکار سلیم معراج پہلی مرتبہ کسی فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں‘ جبکہ مبین گبول اور نمرہ خان کی یہ پہلی فلم ہوگی

یہ بھی پڑھیں : ٹھنڈے روزوں کے لئے تیار ہوجائیں

کتا کشا کے مصنف وہدایتکار ابو علیمہ نے بتایا کہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن کاکام تیزی سے جاری ہے‘ فلم کا ٹریلر عیدالفطر سے ملک بھر کے سینما گھروں میں دکھایا جائے گا‘ جبکہ فلم 21 جون کو پاکستان بھر میں ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

(2087 بار دیکھا گیا)

تبصرے