Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کیا پاکستان پہلی بار قرض لے رہا ہے،وینا ملک

قومی نیوز منگل 14 مئی 2019
کیا پاکستان پہلی بار  قرض لے رہا ہے،وینا ملک

لاہور… اداکارہ وینا ملک نے آ ئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو آ ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پاکستان پہلی بار آ ئی ایم ایف سے قرض لے رہا ہے؟اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا میں آئی ایم ایف سے قرض لینے کے حکومتی اقدام پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کیا آ ئی ایم ایف نے 70 سال کے دوران کبھی پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں، کیا لیکن کیا یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ آ ئی ایم ایف پاکستانی معیشت کو بھی ڈکٹیٹ کر رہا ہے؟۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ آ ئی ایم ایف سے قرض لینے سے قبل شائد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) الٹا آ ئی ایم ایف کو قرضہ دیا کرتی تھیں کیوں کہ اس دور میں یہاں دودھ کی نہریں بہہ رہیں تھیں جو اب پاکستان شائد پہلی بار آ ئی ایم ایف سے قرضہ لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہا تھا آ ئی ایم ایف سے بیل آ ؤٹ پیکیج کا پروگرام فائنل ہوگیا ہے جس کے تحت آ ئی ایم ایف 3 سال کے دوران پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض دے گا۔

(1307 بار دیکھا گیا)

تبصرے