Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 26  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چین اور امریکہ کا تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا

ویب ڈیسک منگل 14 مئی 2019
چین اور امریکہ کا تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا

بیجنگ … چین اور امریکہ کے مابین تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔ امریکہ کی جانب سے 200 ارب ڈالر کے ٹیکسز عائد کیے جانے کے بعد چین نے جوابی طور پر امریکی مصنوعات پر 60 ارب ڈالر کے ٹیکسز لگادیے ہیں۔

چین نے امریکہ کی 5 ہزار سے زائد مصنوعات پر 5 سے 25 فیصد تک ٹیکسز عائد کیے ہیں ، امریکی مصنوعات پر نئے ٹیکسز یکم جون سے لاگو ہوجائیں گے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین بیرونی دبائو کے سامنے نہیں جھکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے معاہدہ‘ اپوزیشن احتجاج کےلئے تیار

چین کی جانب سے نئے ٹیکسز کے نفاذ کا اعلان کرنے سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ چین نے کئی سال تک امریکہ کی نرمیوں کا فائدہ اٹھایا ہے کیونکہ ہمارے پہلے کے صدور نے اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کیا۔

چین کو امریکہ کی جانب سے نافذ کیے جانے والے ٹیکسز کے جواب میں ٹیکس عائد نہیں کرنے چاہیں ورنہ چین کو بہت بری صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(733 بار دیکھا گیا)

تبصرے