Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت کے ہوش ٹھکانے آنے لگے

قومی نیوز پیر 13 مئی 2019
بھارت کے ہوش ٹھکانے آنے لگے

راولپنڈی(قومی اخبارنیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ہوش ٹھکانے آنے لگے ہیں اور اب اس نے بھاری فوجی نقصان کے بعد پاکستان سے ایل او سی پر آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کردی ہے۔

بھارت نے پاک فوج سے آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کی ہے، حالیہ کشید گی میں پاک فوج کے فائر سے بھارت کا بھاری نقصان ہوا تھا جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی ان نقصانات کا ذکر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : خواتین کےلئے خطرناک ترین ممالک میں بھارت نمبر ون

ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو آرٹلری فائر سے بھارت کے 34 جوان ہلاک ہوئے تھے، بھارت کو تمام گن پوزیشن بھی تبدیل کرنا پڑی تھیں، پاکستان نے دو بھارتی جہاز بھی گرائے تھے۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں خودکش حملے میں 46 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

بھارت نے اس حملے کا الزام بھی پاکستان پر لگایا تاہم پاکستان نے اس الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دے گا۔

(932 بار دیکھا گیا)

تبصرے