Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

خواتین کےلئے خطرناک ترین ممالک میں بھارت نمبر ون

ویب ڈیسک پیر 13 مئی 2019
خواتین کےلئے خطرناک ترین ممالک میں بھارت نمبر ون

نئی دہلی …عالمی تنظیم کے سروے کے مطابق خواتین کے لئے دنیا کے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں بھارت سرفہرست ہے جب کہ افغانستان دوسرے، شام تیسرے اور افریقی ملک صومالیہ چوتھے نمبر پر ہے۔

تھامس رائٹرز فائونڈیشن کے مطابق 2018ء میں خواتین کے لیے خطرناک ممالک کی فہرست میں پاکستان چھٹے نمبر پر جبکہ سعودی عرب اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔

سروے کے مطابق عالمی سطح پر ہر 3 میں سے ایک خاتون کو اپنی زندگی میں جنسی زیادتی یا جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹھنڈے روزوں کیلئے تیار ہوجائیں

تھامس رائٹرز فائونڈیشن نے دنیا بھر کے ممالک میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی تشدد، صحت عامہ کی سہولیات، خواتین مخالف روایات، خواتین کے خلاف پرتشدد واقعات اور اسمگلنگ کے واقعات کا جائزہ لے کر سروے کیا ہے۔

سروے کے مطابق کم عمری میں لڑکیوں کی شادی بھی بہت سے مسائل کی وجہ ہے اور ایک اندازے کے مطابق 75 کروڑ لڑکیوں کی شادیاں 18 سال سے کم عمر میں کر دی جاتی ہیں جس کے بعد کم عمری میں زچگی کی وجہ سے صحت پر برے اثرات پڑتے ہیں۔

(867 بار دیکھا گیا)

تبصرے