Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امریکا نے شمالی کوریا کابحری جہاز اغوا کرلیا

ویب ڈیسک اتوار 12 مئی 2019
امریکا نے شمالی کوریا کابحری جہاز اغوا کرلیا

واشنگٹن… امریکا نے شمالی کوریا کے بحری جہاز کو قبضے میں لیکر عملے کے 24 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے شمالی کوریا کے لیے کوئلے کی مال برداری کے لیے استعمال ہونے والا بحری جہازآنیسٹ وائس کو اغوا کرکے عملے کے 24 ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے، تاہم جہاز اور عملے کو حراست میں لینے کے مقام اور تاریخ سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے بحری جہاز آنیسٹ وائس کو عالمی برادری کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے، اس جہاز کے ذریعے عالمی پابندیوں کے برخلاف شمالی کوریا کے لیے کوئلے کی مال برداری کی جا رہی تھی۔

ادھر امریکی محکمہ انصاف کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدا میں شمالی کوریا کے کارگو شپ آنیسٹ وائس کو انڈونیشیا کے حکام نے گزشتہ ماہ اپریل میں روکا تھا، اس وقت بھی جہاز کے عملے کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اقتصادی پابندیاں،دنیا بھر کی تیل سپلائی روک دینگے، ایران

امریکی محکمہ انصاف کے حکام نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انڈونیشیا حکام کی تحویل میں بحری جہاز کی مرمت اور تکنیکی ساز و سامان کی خریداری کے لیے ادائیگی امریکی بینک سے اور امریکی کرنسی میں کی گئی اور ایسا غلطی سے ہوا۔

شمالی کوریا نے اپنے بحری جہاز کے زیر حراست ہونے کے معاملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے امریکا پر واضح کیا ہے کہ وہ کوئی ایسا اقدام نہ اْٹھائے جس سے عالمی امن خطرے میں پڑ جائے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے۔

(786 بار دیکھا گیا)

تبصرے