Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹھنڈے روزوں کیلئے تیار ہوجائیں

ویب ڈیسک اتوار 12 مئی 2019
ٹھنڈے روزوں کیلئے تیار ہوجائیں

کراچی …محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے ملک بھر میں بارش اور تیز آندھی کی پیش گوئی کردی۔ ترجمان کے مطابق اگلے ہفتے سے درجہ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری کمی واقع ہوگی۔ شہر قائد میں بھی آج دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک جب کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڑوب، کوئٹہ، قلات، راول پنڈی، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چاپلوسی نہیں کرتا، مہنگائی ہورہی ہے، شیخ رشید

دوسری جانب راول پنڈی اور اسلام آباد میں رات سے ڈیرے ڈالے بادل علی الصبح برس پڑے، جس سے گرمی میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا، جب کہ ایبٹ آباد، مظفر آباد، فیصل آباد، اوکاڑہ میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، تاہم بجلی کی فراہم تعطل کا شکار رہی۔

(316 بار دیکھا گیا)

تبصرے