Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 24 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گوتم گمبھیر کا سیاست میں آتے ہی ’’فراڈ‘‘

ویب ڈیسک اتوار 12 مئی 2019
گوتم گمبھیر کا سیاست میں آتے ہی ’’فراڈ‘‘

نئی دہلی …بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماء اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے عملی سیاست کے میدان میں قدم تو رکھ لیا ہے مگر اس پر ’عمل‘ کرنا خاصا مشکل ہو گیا ہے جنہوں نے شدیدگرمی میں اپنی انتخابی مہم چلانے کیلئے ’ہم شکل‘ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسوڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں مشرقی دہلی سے بی جے پی کے امیدوار سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر اپنے ہم شکل کی مدد سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور دھوپ کی وجہ سے اپنے ہم شکل کو اپنی جگہ کھڑا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گوتم گمبھیر اورشاہد آفریدی پھر آمنے سامنے

منیش سسوڈیا کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ فلموں میں اسسٹنٹ ڈبل اور رنر کا تو سنا تھا لیکن انتخابی مہم میں ہم شکل پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوتم گمبھیر گرمی کی وجہ سے ایئرکنڈیشن کار میں بیٹھے ہیں جبکہ ان کا ہم شکل کیپ پہنے گاڑی پر کھڑا ہے، کارکن اسے ایسے ہار پہنا رہے ہیں جیسے وہ حقیقت میں بی جے پی رہنما ہیں۔

(789 بار دیکھا گیا)

تبصرے