Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گوادر پی سی ہوٹل پر حملہ، تمام دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک اتوار 12 مئی 2019
گوادر پی سی ہوٹل پر حملہ، تمام دہشتگرد ہلاک

گوادر … سکیورٹی فورسز نے گوادر میں پی سی ہوٹل پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ہفتہ کے روز عصر کے بعد تین دہشتگردوں نے گوادر میں قائم پی سی ہوٹل پر حملہ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تین دہشتگردوں نے ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انٹری پر موجود سکیورٹی گارڈز نے انہیں للکارا جس پر انہوں نے فائرنگ کردی۔ دہشتگردی کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ موقع پر شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا،بھارتی جرنیل کا اعتراف

سکیورٹی فورسز نے حملے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی اور ہوٹل میں موجود تمام مہمانوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی ہوٹل کے اندر 40 چینی اور 30 پاکستانی شہری موجود تھے جنہیں سکیورٹی فورسز نے باہر نکال لیا تھا جس کے بعد کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ دہشتگردوں کو بالائی منزل پر جانے والی سیڑھیوں پر محصور کرلیا گیا ہے تاہم اب تازہ پیشرفت یہ سامنے آئی ہے کہ تمام حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے۔

(427 بار دیکھا گیا)

تبصرے