Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان اور انگلینڈ آج دوسرا ون ڈے کھیلیں گے

قومی نیوز هفته 11 مئی 2019
پاکستان اور انگلینڈ آج دوسرا ون ڈے کھیلیں گے

لندن (قومی اخبارنیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا ، پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور انگلینڈ آج پہلاون ڈے کھیلیں گے

پاکستان کی ٹیم نے اچھا آغاز نہیں کیا تھا بہرحال شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ پاکستانی ٹیم آج کھیلے جانے والے میچ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کرے گی اور انگلش ٹیم کو شکست سے دوچار کرنے میں کامیاب ہوگی

اس سے قبل ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے جس میں سے ایک میچ تو بارش کی نذر ہوگیا اور دوسرے میچ میں کیا بنتا ہے؟ یہ آج پتہ چل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اورانگلینڈ کا میچ منسوخ

ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کے لئے اس سیریز میں کامیابی حاصل کرنا بہت ضروری ہے اور بلاشبہ یہ ایک اہم سیریز ہے جس سے پاکستان کی ٹیم بھرپور فائدہ اٹھاسکتی ہے اور ورلڈ کپ میں خطرے کی گھنٹی بجاسکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پرعزم ہیں کہ وہ آج کا میچ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور اس کے لئے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے۔

(1023 بار دیکھا گیا)

تبصرے