Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تنقید کرنے والے جاہل ہیں، مہوش حیات

ویب ڈیسک هفته 11 مئی 2019
تنقید کرنے والے جاہل ہیں، مہوش حیات

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ صدارتی ایوارڈ ملنے پر تنقید کرنے والے یہ نہیں جانتے ہیں کہ ایوارڈزکی کیٹیگریز ہوتی ہیں اور مجھے ایکٹنگ پر ایوارڈ ملا ہے۔مہوش حیات نے جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انھیں تمغہ امتیاز اچھی ایکٹنگ پر ملا، تنقید کرنے والوں کو یہی نہیں معلوم کہ صدارتی ایوارڈ ہوتا کیا ہے۔جرمن میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات نے سخت ناراضگی میں یہ بھی کہا کہ کسی خاتون کو ایوارڈ ملے تو سوالات اٹھتے ہیں جو زیادتی ہے، اس سوچ کی اصل وجہ تعلیم کی کمی ہے اور اس کو بدلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : مہوش حیات نے شادی کرلی

انھوں نے کہا کہ اگر ان کی جگہ کسی بھی اداکارہ کو تمغہ امتیاز دیا جاتا تو ایسے ہی تنقید ہوتی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ تمغہ امتیاز ملنے پر میری ذات پر حملوں سے دکھ ہوا،ایوارڈز کی کیٹیگریز ہوتی ہیں اور مجھے ایکٹنگ پر ایوارڈ ملا ہے.اگر اسی طرح فنکاروں کی پزیرائی کو متنازعہ بنایا جاتا رہا تو آپ اندازہ کریں کہ ہم کس طرح دنیا میں سروائیو کرسکتے ہیں

(202 بار دیکھا گیا)

تبصرے