Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

میرا اسپتال کے عطیات جمع کرنے دبئی پہنچ گئیں

قومی نیوز جمعرات 09 مئی 2019
میرا اسپتال کے عطیات جمع کرنے دبئی پہنچ گئیں

دبئی…..اداکارہ میرا نے ایک بار پھر رمضان المبارک میں اپنے ذاتی اسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں وہ دبئی پہنچ گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے وڈیو پیغام میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں شفقت ٹرسٹ اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے دبئی آئی ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں : نئے نوٹ 20 مئی سے جاری ہونگے

میری پوری کوشش ہے کہ اب اس اسپتال کو مکمل کرلیا جائے۔ آپ نے ہمارا ساتھ دینا ہے اور ہمارے لئے دعا کرنی ہے۔

یاد رہے کہ میرا نے کئی سال پہلے اپنی والدہ کے نام پر اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے وہ پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے بھی فنڈز اکٹھے کرچکی ہیں۔

ان کا یہ پراجیکٹ ابھی تک کاغذوں تک ہی محدود ہے کیونکہ اس کی تعمیر کے لئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔

(1199 بار دیکھا گیا)

تبصرے