Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان اورانگلینڈ کا میچ منسوخ

قومی نیوز بدھ 08 مئی 2019
پاکستان اورانگلینڈ کا میچ منسوخ

اوول …پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ مسلسل بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا، اوول کے میدان پر بادل خوب جم کر برسے، بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا تو فی اننگز کو 47 اوورز تک محدود کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور انگلینڈ آج پہلاون ڈے کھیلیں گے

میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گرین شرٹس کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا

اوپننگ جوڑی صرف 10 رنز پر اس وقت ٹوٹی جب فخر زمان 3 کے انفرادی اسکور پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ 45 کے مجموعے پر بابر اعظم بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 16 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں : انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

قومی ٹیم کا اسکور جب 19 اوورز میں 2 وکٹوں پر 80 رنز ہوا تو موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، مسلسل بارش کی وجہ سے کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا تو امپائرز نے کپتانوں اور میچ ریفری کے مشورے سے میچ کو منسوخ کردیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔

(966 بار دیکھا گیا)

تبصرے