Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نئے نوٹ 20 مئی سے جاری ہونگے

قومی نیوز بدھ 08 مئی 2019
نئے نوٹ 20 مئی سے جاری ہونگے

کراچی (قومی اخبارنیوز )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ 20 مئی سے 31 مئی 2019 تک جاری کیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والوں کیلئے میسج سروس کا ا علان کر دیاہے جس کے ذریعے لوگوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا اور اس کے بعد وہ اپنی متعلقہ برانچز سے نئے نوٹ حاصل کر سکیں گے۔

نئے کرنسی نوٹ لینے کے خواہشمندوں کو اپنے شناختی کارڈ نمبر اور متعلقہ بینک کا برانچ کوڈ 8877 پر بھیجنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کا دفاعی بجٹ 66 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

اس میسج کے کمپنی کی جانب سے دو روپے کاٹے جائیں گے۔اس کے بعد صارف کو جوابی میسج موصول ہوگا جس میں کرنسی نوٹوں کے حصول کیلئے کوڈ دیاجائے گا

اس کے ساتھ بینک کی برانج کا پتہ اور کوڈ کی معیاد بھی درج ہو گی جو کہ زیادہ سے زیادہ دو روز کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : مسجدوں کا آغازکب اور کیسے ہوا

صارفین کو نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کیلئے اپنے ہمراہ اصلی شناختی کارڈ اور اس کی ایک فوٹو کاپی لے جانا ہو گی 8877 پر میسج کے جواب میں موصول ہونے والے کوڈ کو بھی دکھانا ہو گا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نئے کرنسی نوٹ ملک کے 142 شہروں میں موجود 1700 برانچوں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

(1506 بار دیکھا گیا)

تبصرے