Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

علی ظفر کا جادو بھارتیوں پر سر چڑھ کر بولنے لگا

ویب ڈیسک بدھ 08 مئی 2019
علی ظفر کا جادو بھارتیوں پر سر چڑھ کر بولنے لگا

ممبئی… بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے پاکستان کے باصلاحیت گلوکارواداکارعلی ظفر کی تعریفوں کے پْل باندھتے ہوئے ان کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکردیا۔

پاکستان کے مایہ نازگلوکارواداکارعلی ظفر کا جادو بھارتیوں پراب بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے اور بھارتی فنکار خاص طورر علی ظفر کی دوست اورفلم ’کل دل‘ میں ان کی ساتھی اداکارہ پرینیتی چوپڑا تو ابھی تک علی ظفر کی شخصیت کے سحرسے نکل نہیں سکی ہیں اورآ ج بھی علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ پرینیتی چوپڑا سے ان کے دوست اورساتھی اداکار علی ظفر کے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نے علی ظفر کی تعریفوں کے پْل باندھتے ہوئے کہا کہ جب آ پ علی ظفرسے ملتے ہیں توآ پ کوبالکل بھی احساس نہیں ہوتا کہ علی کا تعلق کسی دوسرے ملک سے ہے جب تک کہ وہ آ پ کو خود نہ بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں : علی ظفرٹی وی پروگرام میں روپڑے

پرینیتی چوپڑا نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے کہا وہ بالکل بھی اس پابندی کے حق میں نہیں ہیں بلکہ انہوں نے علی ظفر کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

صرف علی ظفرکے ساتھ نہیں بلکہ پرینیتی نے کہا کہ وہ فواد خان کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔ فواد ہماری انڈسٹری کے بہترین ہیروہیں، انہیں یہاں بے حد پیاردیا جاتا ہے۔

علی ظفر اورپرینیتی چوپڑا نے 2014 میں فلم ’کل دل‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں ان کے علاوہ اداکار رنویر سنگھ اورگووندا نے اہم کردار اداکیاتھا۔

واضح رہے کہ علی ظفر ان دنوں میشا شفیع کی جانب سیجنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں ایک انٹرویو کے دوران علی ظفر بیان دے چکے ہیں کہ وہ بھارت جاکرکترینہ کیف، پرینیتی چوپڑا اورآ دیتی راؤ حیدری جیسی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرچکے ہیں انہیں تو میرے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

(805 بار دیکھا گیا)

تبصرے