Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بی جے پی کو الیکشن میں مشکلات‘ مودی پریشان

ویب ڈیسک منگل 07 مئی 2019
بی جے پی کو الیکشن میں مشکلات‘ مودی پریشان

لاہور … بھارتی انتخابات میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مشکلات کا سامنا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اس صورتحال میں خاصے پریشان ہیں جس پر سرکردہ رہنماؤں نے سرجوڑ لئے ہیں اور دوبارہ حکومت سازی کے لیے سازشوں کے تانے بانے بنے جارہے ہیں، بی جے پی کو مسعود اظہر معاملے کا بھی کریڈٹ نہ مل سکااور اس کا گراف بھی اوپر آتا دکھائی نہیں دیتا۔

بھارتی انتخابات کے حوالے سے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق پیر کے روز پانچواں مرحلہ مکمل ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں 400 سالہ تاریخی مسجد شہید

سروے میں کہا گیا ہے کہ 11اپریل کو انتخابات کے آغاز پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروںکو اس بات کا یقین تھا کہ 2019کے انتخابی نتائج میں ان کی جماعت کی واضح کامیابی یقینی ہے۔

مختلف سروے رپورٹس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے حوالے سے کہا جاتا رہا ہے کہ بھارتی عوام نے انہیں بے حد پسند کیا جس کی وجہ سے بی جے پی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی تاہم یہ تاثر اب خاک میں مل چکا ہے۔

(803 بار دیکھا گیا)

تبصرے