Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

ویب ڈیسک پیر 06 مئی 2019
انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

کارڈف…انگلینڈ نے پاکستان کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی‘ انگلش کپتان آئن مورگن نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی

کارڈف میں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 174 رنز کا ہدف 4 بالز قبل 3 وکٹوںکے نقصان پر حاصل کیا

انگلینڈ کے آئن مورگن نے 3 چھکو ں اور 5 چوکوں کی مدد سے شاندار ناقابل شکست 57 رنز بنائے‘ جوروٹ 47 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے‘ جو ڈینلی نے 20 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ایئرفورس نے ناکامی تسلیم کرلی

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم ‘ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے ایک ‘ ایک وکٹ حاصل کی

قبل ازیں گرین شرٹس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے‘ بابر اعظم اور حارث سہیل نے بالترتیب 65 اور 50 رنز کی اننگز کھیلی ۔

(1008 بار دیکھا گیا)

تبصرے