Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تھائی لینڈ میں نئے بادشاہ کی تاج پوشی

ویب ڈیسک اتوار 05 مئی 2019
تھائی لینڈ میں نئے بادشاہ کی تاج پوشی

بنکاک …تھائی لینڈ میں نئے بادشاہ کی تاج پوشی کردی گئی، تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔خبرایجنسی کے مطابق تھائی لینڈکے بادشاہ بھومی بول اد لیا دیج2016 میں انتقال کرگئے تھے، جس کے بعد ان کے بیٹے بادشاہ بنے ہیں۔

تھائی لینڈکے بادشاہ نے ملک پرتقریبا 7دہائیوں تک راج کیا، بادشاہ کے انتقال کے بعد تخت وتاج انکے بیٹے مہاوجیلونگ کورنے سنبھال لیا ہے۔

تھائی لینڈ میں تاج پوشی کی آخری تقریب مئی 1950میں ہوئی تھی۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے نئے بادشاہ کی تاج پوشی کی تیاریوں کے سلسلے میں بینکاک کی سڑکوں پر پریڈ کی ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوجی افسروں کی خواتین اہلکاروں سے زیادتی

اس ریہرسل میں فوجی دستوں اور بینڈز نے حصہ لیا اورشاندار تقریبات کی تیاریاں بھی کیں،3روز تک جاری رہنے والی اس تقریب پر 4ارب روپے سے زائدخرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

تھائی لینڈ کی روایات کے مطابق نیا بادشاہ 2سال کے سوگ کے بعد ہی اپنی تاج پوشی کی تقریب منعقد کرسکتا ہے۔

(689 بار دیکھا گیا)

تبصرے