Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حملہ آوروں بھارتی تربیت یافتہ تھے،سری لنکن آرمی چیف

ویب ڈیسک اتوار 05 مئی 2019
حملہ آوروں بھارتی تربیت یافتہ تھے،سری لنکن آرمی چیف

کولمبو …سری لنکا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل مہیش جنرل سینانائک نے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹر سنڈے کے موقع پر خود کش حملوں میں ملوث افراد نے بھارتی ریاست کیرالہ اور بنگلور کا سفر کیا تھا، پہلی بار سری لنکا کے کسی اعلی عہدیدار نے دہشت گردوں کے بھارت سے تربیت لینے کی بات کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سری لنکن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینانائک کا کہنا تھا کہ خودکش حملوں میں ملوث افراد نے کشمیر، بنگلور اور کیرالہ کی ریاستوں کا سفر کیا، ہمارے پاس اب تک یہی معلومات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کولمبوحملے بھارت نے کرائے ، ہلاکتیں300سے تجاوز

واضح رہے کہ گذشہ ماہ 21 اپریل کو سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں میں 253فراد ہلاک اور پانچ پاکستانی خواتین سمیت 500سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔کوچھی کاڈے، کٹواپٹیا اور بٹیکالوا میں تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ دارالحکومت کولمبو میں تین ہوٹلوں دی شینگریلا، سینامن گرائونڈ اور کنگز بری میں دھماکے ہوئے۔

دھماکوں کے وقت مسیحی برادری کے لوگ ایسٹر کی تقریبات منا رہے تھے۔اس سے قبل انٹیلی جنس ذرائع نے کہا تھا کہ دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زہران ہاشمی نے دہشتگرد حملوں کی تربیت بھارت میں حاصل کی تھی تاہم یہ پہلا موقع ہے جب سری لنکن فوج کے سربراہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔

(651 بار دیکھا گیا)

تبصرے