Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

80کرکٹ ممالک میں پاکستان کی بادشاہت

ویب ڈیسک هفته 04 مئی 2019
80کرکٹ ممالک میں پاکستان کی بادشاہت

دبئی …انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کی پہلی پوزیشن کے ساتھ بادشاہت برقرار ہے۔ رینکنگ میں دنیا بھر سے 80 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان 286 پوائنٹس کے ساتھ بدستورنمبرون پوزیشن پر ہے۔

جنوبی افریقا 262 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، انگلینڈ261 کے ساتھ تیسری، آسٹریلیا 261کے ساتھ چوتھی اور بھارت 260پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہترین

نیوزی لینڈ 254 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، افغانستان 241کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 227کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 226کے ساتھ نویں اور بنگلہ دیش220 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

امریکا کا 31 واں، جرمنی کا 34 واں، میکسیکو کا 48 واں، چین کا 76 واں اور لیسوتھو کا آئی سی سی ٹی20رینکنگ میں 80 واں نمبر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی نے فیصلہ کیا تھا کہ یکم جنوری 2019 سے تمام ممبر ملکوں کے درمیان میچز کو انٹرنیشنل کا درجہ حاصل ہوگا اور ان کی بنیاد پر رینکنگ بھی جاری کی جائے گی۔

(784 بار دیکھا گیا)

تبصرے