Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جذبات کا اظہارکیاکردار کشی نہیں، آفریدی

ویب ڈیسک هفته 04 مئی 2019
جذبات کا اظہارکیاکردار کشی نہیں، آفریدی

کراچی …پاکستان کے سابق کپتان آ ل رائونڈر شاہد خان آ فریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی کتاب میں کسی کی کردار کشی نہیں کی ہے صرف اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ وہ آج جنوبی افریقا سے کراچی پہنچیں گے جہاں شام کو ان کی کتاب کی تقریب ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا ہے کہ کتاب میں اگر میں نے کسی کے بارے میں سخت موقف اختیار کیا ہے تو جہاں ضروری تھا، وہاں انہیں کریڈٹ بھی دیا ہے۔

آ فریدی نے کشمیر کے حوالے سے لکھا ہے کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کا نہیں بلکہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو مزید کوششیں کرنی چاہئیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ٹیم کے ایک سینئر بیٹسمین نے 2009 میں یونس خان کے خلاف بغاوت کی، چیمپئنز ٹرافی کے دوران اس بیٹسمین نے سب کو یونس خان کے خلاف اکسایا۔

یہ بھی پڑھیں : شاہد آ فریدی کی ’’دھواں دار‘‘ کتاب، چوکے ، چھکے ماردیئے

رانا نوید الحسن، شعیب ملک اور سعید اجمل نے بھی اس کا ساتھ دیا، باغی کرکٹر بعد میں کپتان بنا، ایک میچ بھی نہیں جیت سکا۔

2009 میں جو کچھ ہوا غلط ہوا، یونس کے خلاف بغاوت کرنے والے کے ساتھ جو ہوا وہ جیسی کرنی ویسی بھرنی تھا۔

سابق آ ل رائونڈر نے کہا کہ ہمارے یہاں ہر کپتان خود کو عمران خان سمجھنا شروع کر دیتا ہے، ہر کھلاڑی الگ ہے، کوئی عمران خان نہیں بن سکتا۔

آ فریدی نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیرکے بارے میں لکھا ہے کہ ان کا کرکٹ میں ریکارڈ کچھ نہیں، کیریئر بدمزاجی سے بھرا ہے۔ ان میں منفی سوچ بہت زیادہ ہے۔

(829 بار دیکھا گیا)

تبصرے