Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 04 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فیصل واوڈا کو تو پیٹرول مفت ملتا ہے،شہریوں کا ردعمل

قومی نیوز جمعه 03 مئی 2019
فیصل واوڈا کو تو پیٹرول مفت ملتا ہے،شہریوں کا ردعمل

مہمند … فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قوم 200 کا پیٹرول بھی برداشت کرلے گی، ملکی بہتری کیلئے عوام پیٹ پر پتھر باندھنے کو تیار ہیں،وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مہمند ڈیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پروپیگنڈا کیا گیا سابق چیف جسٹس کے ڈیم فنڈز سے مجھے مسئلہ ہے، مجھے ڈیم فنڈز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم بغیر کسی ڈر اور خوف کے ملکی مفاد میں کام کر رہے ہیں،درس دینے والوں کیلئے ڈیم کیساتھ پر آسائش جیل بھی بنانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ایک ارب نوکریاں ،فیصل وواڈا اپنا بیان پڑھ کرحیران

ہم نے کراچی کے غنڈے کی آواز بند کی، احتساب کا عمل کسی صورت بند نہیں ہونے دیں گے۔بیان پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کون ہوتے ہیں قوم کی ترجمانی کرنے والے،بڑی بڑی گاڑیوں میں پروٹوکول کے ساتھ گھومنے والے کے لئے 200روپے پیٹرول کی واقعی میں کوئی اہمیت نہیں اور ویسے بھی وفاقی وزیر ہونے کے ناطے تو انہیں پیٹرول بھی مفت ملے گا

اب پیٹرول2 ہزار بھی ہوجائے تو انہیں کیا فرق پڑے گا ایک محنت کش کے ،ایک متوسط گھر کے فرد سے جاکر پوچھیں جوکہ لگی بندھی تنخواہ میں گھٹ گھٹ کر گزارے رہا ہے،پیٹرول مہنگا ہونے سے دال روٹی ہرچیز مہنگی ہوجاتی ہے ،غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کی بات کرنے والے اقتدار پر بیٹھے ہوں تو پھر قوم کا اللہ ہی حافظ ہے ۔

(569 بار دیکھا گیا)

تبصرے