Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایم کیو ایم دھاندلی پر کیوں خاموش ہے؟بلاول بھٹوزرداری

قومی نیوز جمعرات 02 مئی 2019
ایم کیو ایم دھاندلی پر کیوں خاموش ہے؟بلاول بھٹوزرداری

کراچی … پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہاہے کہ کراچی کا الیکشن چرایا گیا، دھاندلی پر ایم کیو ایم خاموش کیوں ہے، ایم کیو ایم نائن زیرو کا الیکشن نہیں ہاری یہ جعلی الیکشن تھا، ہم لسانی بنیادوں پر لڑتے رہے تو وفاق ہمارا حق چھینتا رہے گا، جج، جنرل، سیاستدانوں سب کے احتساب کیلئے ایک قانون بنایا جائے،دوغلی پالیسی اب نہیں چلے گی، ہم احتساب کیخلاف نہیں ہیں مگرنیب گردی نہیں چلنے دینگے

حکمراں معیشت کی ناکامی،بڑھتی معاشی بدحالی پرعوام سے معافی مانگیں، آ ئی ایم ایف سے ڈیل میں کیا چھپایا جا رہا ہے؟ آ ئی ایم ایف سے کسی خفیہ ڈیل کوہم تسلیم نہیں کرینگے، ایم کیو ایم نے اپنے قائد سے غداری کی اور کراچی کے لوگوں کولاوارث چھوڑ دیا، الطاف حسین کے گناہوں کی سزا کراچی کے لوگوں کو نہیں دی جاسکتی ہے، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کو کراچی کی حالت کا حساب دینا ہوگا، اسلام آ باد کی کٹھ پتلی کو حق نہیں کہ عوام کے مستقبل کا فیصلہ کرے۔

ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یوم مزدور پر لانڈھی دائود چورنگی پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عید کے بعد حکمرانوں کیخلاف دما دم مست قلندر اورعوام کے حقوق کیلئے سڑکوں پرنکلنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیب کی وجہ سے ہرچھوٹے بزنس مین کوچوراورڈاکوبنایا جارہا ہے ، نیب کی وجہ سے لوگوں کوخوف میں مبتلا کیا جارہا ہے ملک ایسے نہیں چلتا جیسے حکمران چلا رہے ہیں، نیب کالا قانون ہے

یہ بھی پڑھیں : بلاول نے ایم کیو ایم کامینڈیٹ تسلیم کرلیا

آ صف علی زرداری نے اس لیے کہا ہے کہ ملک میں نیب گردی چلے گی یا معیشت۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا وگرنہ دما دم مست قلندرہوگا ایسا نہیں ہوسکتا کہ پنجاب میں تفتیش مکمل ہونے کے بعد نیب گرفتاری کرتا ہے مگرسندھ میں الزام لگتے ہی گرفتاری کرتا ہے اگرپنجاب کے امیر ترین مل اونرز کے بیرون ملک اثاثے اورجائیداد نکلتی ہے اوراکائونٹ نکلتے ہیں تو سب حلال ، نہ جے آ ئی ٹی بنتی ہے نہ منی ٹریل کا حساب مانگا جاتا ہے دوسری طرف سندھ میں خواتین کوبھی ہراساں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دوغلی پالیسی اب نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ بھرکی مردم شماری جعلی ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں سندھ کے وسائل چوری ہورہے ہیں کراچی کا بلاول آ پ کے حقوق کیلئے آ وازاٹھاتا رہے گا وہ عوام کے حق چھیننا چاہتے ہیں،وہ حقوق جن کیلئے محترمہ نے شہادت حاصل کی وہ حقوق چھیننا چاہتے ہیں،وہ آ ج بھی آ پ کے 120 ارب پر ڈاکہ ڈال کر بیٹھے ہیں

یہ حق اور فیصلہ عوام کرینگے کہ اسلام آ باد کو حق حاصل نہیں کٹھ پتلی کو حق حاصل نہیں ہے اس حکومت کی نااہلی اور نقصان کا حساب ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو بھی دینا پڑے گا،گیس چوری، بیروزگاری اور غربت کاحساب ایم کیو ایم اور اتحادیوں کو دینا پڑیگا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی والو کیا تبدیلی تمہیں پسند آ ئی،کراچی کے مینڈیٹ اور ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہم عوام کے حقوق کا تحفظ کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ وفاق ہمارا پانی کا حصہ نہیں دے رہا، کے فور بن بھی جائے تو شہر کے لوگ پیاسے رہیں گے،یہ لوگ آ واز نہ اٹھائیں مگر بلاول آ واز اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقابلوں میں لوگوں کی ہلاکت اورلاپتہ لوگوں میں اضافہ ہورہا ہے مگر وہ خاموش ہیں کراچی کابلاول آ پ کیلئے آ واز اٹھائے گا،یہ کیا ادہر ادہر کی آ واز لگا بیٹھے ہیں، یہ پورا پاکستان اور پورا سندھ ہمارا ہے

یہ بھی پڑھیں : شہری سندھ کیلئے خیراتی پیکیج نہیں چاہیے،فاروق ستار

ہم سب ایک اور متحد ہیں ایک ہوکر زیادہ کام کرسکتے ہیں کچھ لوگ ہمیں لسانی بنیاد پرلڑانا چاہتے ہیں اگر آ پس میں لڑتے رہیں گے تو وفاق ہمارا حق چھینتا رہے گا یہ لوگ جو اس دھرتی کو ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں کل بھی عوام نے انکو مسترد کیاآ ج بھی مسترد کرتے ہیں یہ وقت متحد ہونے کا ہے ہم ملکر 1973 کا آ ئین اٹھارویم ترمیم اور معاشی حقوق کا تحفظ کریں گے۔

انہوں اعلان کیا کہ عید کے بعد حکمرانوں کے خلاف دما دم مست قلندرہوگا۔ ہم رمضان کے بعد مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر عوام کے حقوق کیلئے نکلیں گے۔بلاول بھٹو کے بیان پر ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے کہا ہے کہ ا یم کیوایم نے نائن زیرو ہی نہیں بلکہ پورے کراچی کا الیکشن ہارا۔

ا لیکشن کے روز سے آ ج تک عوام اور عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹارہے کہ الیکشن کے نتائج تبدیل کیے گئے،خوش آئند بات ہے کہ بلاول ایک سال بعد خواب سے جاگے اور ان کو محسوس ہوا کہ مردم شماری جعلی ہے،مردم شماری کیخلاف سب سے پہلی آ واز ایم کیوایم نے ہی اٹھائی، پیپلزپارٹی اپنے دور حکومت کا موازنہ کرے تو انہیں اندازہ ہوجائیگا کہ سندھ کے عوام کن کے گناہوں اور کرپشن کی سزا بھگت رہے ہیں۔

(346 بار دیکھا گیا)

تبصرے