Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 01 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بلاول نے ایم کیو ایم کامینڈیٹ تسلیم کرلیا

صابر علی جمعرات 02 مئی 2019
بلاول نے ایم کیو ایم کامینڈیٹ تسلیم کرلیا

کراچی… پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پی ٹی آئی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے بعد ایک جانب ایم کیوایم (پاکستان) کے خلاف بھی کھل کر میدا ن میں آگئے‘ تو دوسری طرف کراچی میں ایم کیوایم کا مینڈیٹ تسلیم بھی کرلیاہے

یہ بھی پڑھیں : شہری سندھ کیلئے خیراتی پیکیج نہیں چاہیے،فاروق ستار

بدھ کو کراچی میں یوم مئی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے تسلیم کیا ہے کہ کراچی کا مینڈیٹ چرا یا گیاہے‘ ایم کیوایم نے نائن زیرو والی نشست ہاری نہیں ہے‘ بلکہ ان کا مینڈیٹ چور ی کیا گیا‘ لیکن ایم کیوایم والے کراچی کے مینڈیٹ کی چوری پر بات نہیں کرتے ‘ کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا‘ لیکن یہ خاموش ہیں ہم ان کی دھاندلی کو بے نقاب کریں گے‘ انہوںنے کہا کہ پورے پاکستان کو کہتاہوں کہ ایم کیوایم نے نائن زیرو نہیں ہارا

یہ جعلی مینڈیٹ ہے ‘ یہ الیکشن نہیں سلیکشن تھا‘ بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ کراچی کا بلاول کراچی اور پورے صوبے کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا‘ بلاول بھٹو نے اپنے آپ کوکراچی کا بلاول قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کا بلاول آپ کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا‘بلاول بھٹو نے ایم کیوایم (پاکستان) کو طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوںنے اپنی قیادت سے غداری کی اور اب انہوںنے اپنے کارکنوں اور شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے اور کراچی کی نام نہاد قیادت خاموش ہے

بلاول بھٹو نے پہلی مرتبہ ایم کیوایم کی اس حوالے سے حمایت کی کہ کراچی میں اصل مینڈیٹ ایم کیوایم کا ہی ہے جسے چوری کی گیا اور ایم کیوایم اس پر خاموش ہے‘ دوسری جانب بلاول بھٹو نے ایم کیوایم کے خلاف زبانی طورپر تابڑ توڑ حملے کرکے ایم کیوایم کے خلاف بھی مورچہ لگالیاہے ۔

(356 بار دیکھا گیا)

تبصرے