Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انڈونیشیا ، ووٹ گنتے گنتے تھکاوٹ ،272 ہلاک

ویب ڈیسک پیر 29 اپریل 2019
انڈونیشیا ، ووٹ گنتے گنتے تھکاوٹ ،272 ہلاک

کراچی … انڈونیشیا میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے دوران کروڑوں ووٹوں کی گنتی پر مامور سیکڑوں افراد تھکن کی وجہ سے ہلاک ہوگئے جبکہ 2 ہزار سے زائد شدید بیمار ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، صرف 10 دن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 272 ہے، یہ افراد الیکشن ڈیوٹی پر مامور تھے۔

جنرل الیکشن کمیشن (کے پی یو) کے ترجمان عارف پاریو سوسانتو کا کہنا ہے کہ صدارتی اور علاقائی الیکشن کے دوران ہلاک ہونے والے افراد تھکن کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کا کام چونکہ ہاتھ سے (مینوئل) کیا جا رہا ہے اسلئے یہ مسائل درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چینی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی

الیکشن کیلئے مناسب انتظامات نہ کرنے پر کے پی یو پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں ہونے والے انتخابات میں 19 کروڑ افراد ووٹ دینے کے اہل تھے، 20 ہزار نشستوں پر انتخابات لڑے گئے جبکہ 8 لاکھ 10 ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر 60 لاکھ الیکشن اسٹاف تعینات کیا گیا تھا۔

(377 بار دیکھا گیا)

تبصرے