Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 29 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مرتضیٰ وہاب نوکری بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،ایم کیوایم

قومی نیوز پیر 29 اپریل 2019
مرتضیٰ وہاب نوکری بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،ایم کیوایم

کراچی…ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان نے مشیر اطلات سندھ مرتضیٰ ٰوہاب کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوے کہا کہ 27 اپریل کا جلسہ مر تصیٰ وہاب اور انکی متعصب قیادت کیلے نوشتہ دیوار ثابت ہوگا مرتضیٰ وہاب کوایم کیوایم پاکستان کے ترجمان نے مشورہ دیتے ہوے کہا کہ وہ سندھ کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو اپنے آپ کو جیالا کہتے ہوے شرمسار ہوجائیں گے

ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان نے پیپلز پارٹی کو باور کراتے ہوے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نفرتوں کی جو اونچی دیوار تعمیر کی ہے وہی سندھ کی تقسیم اور ننے انتظامی یونٹ کے قیام کی بنیاد بننے جارہی ہے۔ ترجمان ایم کیوایم پاکستان ن مرتضیٰ وہاب کے مضحکہ خیز بیان کو اپنی نوکری بچانے سے تعبیر کرتے ہوے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کے شہری ہونے کے باوجود ایک کراچی دشمن متصب حکومت کی ترجمانی صرف اس لے کررہے ہیں کے انکی تنخواہ چلتی رہے۔

ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبز واری نے کہاہے کہ صوبے کا قیام کوئی نئے ملک کا قیام نہیں ، یہ بات کرنا کوئی غداری نہیں ہے ،ہم لسانی سطح پر صوبے کا قیام نہیں چاہتے بلکہ ہمارے جلسہ میں سندھی بھائی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا ، ووٹ گنتے گنتے تھکاوٹ ،272 ہلاک

نجی ٹی وی کے پروگرام ’’نیا پاکستان ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبز واری نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی ایک مصنوعی حکومت قائم ہے ، کراچی کو تھر پارکربنادیا گیاہے، مستحق لوگوں کو نوکریاں دینے کے بجائے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کونوکریاں دی جارہی ہیں۔

سرائیکی صوبے اور ہزارہ صوبے کی بات کرنیوالوں کے پاس کونسی صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں تھیں جو وہ الگ صوبے کی بات کرتے تھے۔

(395 بار دیکھا گیا)

تبصرے