Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 29 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

لڑکیوں نے فرار کا طریقہ بھارتی ڈراموں سے سیکھا

قومی نیوز پیر 29 اپریل 2019
لڑکیوں نے فرار کا طریقہ بھارتی ڈراموں سے سیکھا

لاہور… ڈرامائی انداز سے فرار ہونے والی لڑکیوں کی بازیابی کے بعد دارالامان کی سکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے۔ دونوں شادی شدہ لڑکیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

19سالہ روبینہ بی بی دختر عبدالستار علی قوم کھوکھر ڈْبن پورہ 5اپریل کو جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی کے حکم سے دارالامان آئی جبکہ 25سالہ شمائلہ بی بی دختر ارشد زوجہ شہزاد کوٹلی ہربنس پورہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد ندیم خان نیازی کے حکم پر 15اپریل کو دارالامان پہنچی اور 18اپریل کو یہ دونوں فرار ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں : علی ظفرٹی وی پروگرام میں روپڑے

یہ دونوں تقریباً 3دن ساتھ رہیں اور اسی دوران فرار ہونے کا منصوبہ بنایا۔ معلوم ہوا ہے کہ شمائلہ انڈین ڈرامے شوق سے دیکھتی تھی ، اسی نے پلان کیا کہ واش روم کے راستے آسانی سے بھاگا جا سکتا ہے۔

(490 بار دیکھا گیا)

تبصرے