Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

علی ظفرٹی وی پروگرام میں روپڑے

ویب ڈیسک پیر 29 اپریل 2019
علی ظفرٹی وی پروگرام میں روپڑے

کراچی…معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ جسے جو سوال پوچھنا ہے مجھ سے پوچھ لے، مگر سوشل میڈیا پر مہم نہ چلائی جائے، میشا شفیع کو عدالت اس لئے نہیں بلارہی کہ ان کے وکلاء بلانے ہی نہیں دے رہے ہیں،آ ٹھ دفعہ عدالتی سماعتیں ملتوی کی گئیں جو آ ن ریکارڈ ہیں،میشا شفیع نے جس میوزک سیشن میں ہراسانی کا الزام لگایا

اس کے بعد میسیج بھی کیا کہ سیشن بہت زبردست رہا، محتسب نے میشا کی درخوا ست مسترد کر دی، اب میں نے میشا پر ہتک عزت کا کیس کیا ہوا ہے، ساتھ ہی میشا شفیع کو معاملہ طے کرنے کی بھی پیش کش کردی،میں نے ایک سال تک ہراسانی کے معاملے پر کوئی بات نہیں کی، میرے بچوں، میری اہلیہ اور فیملی نے یہ سارا درد اپنے اندر سہا

یہ بھی پڑھیں : جنسی ہراسانی کیس، تاخیری حربوں پر میشا شفیع کو جرمانہ

وہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے روپڑے، پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میشا شفیع کی وکیل نگہت داد نے علی ظفر کے تمام الزامات اور دعوئوں کو مسترد کر دیا اورکہا کہ میشا کے خلاف سوشل میڈیاپرپروپیگنڈا ہورہا ہے، اگرکوئی اکائونٹ جعلی ہے توعلی ظفرنے اْس کے خلاف شکایت کی ہوگی

عدالت نے اب تک میشا شفیع کو بْلایا ہی نہیں تو وہ عدالت کیوں جاتیںگلوکار علی ظفر کی اہلیہ اپنے شوہر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے پر میشا شفیع پر برس پڑیں۔علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا میشا شفیع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ نہ صرف میں، میرے شوہرعلی ظفر اور میرے اہلِ خانہ جس طرح ان مجرموں کے ظلم سے گزرے ہیں وہ الفاظ میں بیان نہیں کیے جاسکتے۔

عائشہ فضلی نے یہ بھی کہا کہ دوستوں کی جانب سے سائبر تنقید اور بے وفائی (ہماری) آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے اگر علی اس معاملے کو صرفِ نظر کرتے بھی ہیں لیکن میں اس معاملے کو آگے لے کر جاؤں گی‘۔

(1149 بار دیکھا گیا)

تبصرے