Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کھلاڑیوں کو بے روز گارکیا جارہا ہے،جاوید میانداد

ویب ڈیسک اتوار 28 اپریل 2019
کھلاڑیوں کو بے روز گارکیا جارہا ہے،جاوید میانداد

کراچی… پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بند کرکے کھلاڑیوں کو بے روز گارکیا جارہا ہے‘ اداروں نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کردی‘ اب کرکٹرز کہاں سے آئیں گے‘ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے کرکٹ کیریئر میں کیا پیسوں کیلئے کائونٹی کرکٹ نہیں کھیلی ‘ ہم سب پیسوں کیلئے کائونٹی کرکٹ کھیلتے تھے

جب تک ڈپارٹمنٹ تھے‘ پاکستان کئی کھیلوں میں ورلڈ چیمپین بنا ‘ کھیلوں کے فروغ میں مختلف ڈپارٹمنٹس کا کردار نمایا ںرہاہے‘ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا‘ اس موقع پر اسکواش کے لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان ‘ ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین اصلاح الدین بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں : جمہوریت میں تھرڈ امپائر کی نہیں چلتی‘ بلاول

کھلاڑیوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کھلاڑیوں کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی ہے‘ ہر کھلاڑی کو پہلے اپنی نوکری چاہئے ‘ تاکہ اس کے گھر کا معاشی مسئلہ حل ہو‘ آج لو گ مجبوراً کرکٹ اور ہاکی کھیلتے ہیں‘ جبکہ اولین ترجیح نوکری ہے‘ جاوید میانداد نے کہا کہ اگر پی آئی اے جیسے ادارے نہ ہوتے تو آج جہانگیر خان ‘ جہانگیر خان نہ ہوتے

ان کی نوکری تھی‘ اسی لئے ساری توجہ انہوں نے اپنے کھیل پر دی اور پاکستان کو ورلڈ چیمپیئن بنایا‘ کھلاڑیوںکو لازمی نوکریاں دینی چاہئے اور ڈپارٹمنٹس کا کردار ختم نہیں ہونا چاہئے‘ اسپورٹس کے فروغ کیلئے متبادل اسٹرکچر بنائے بغیر سسٹم ختم کرنا درست نہیںحکومت ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی حوصلہ شکنی کے بجائے حوصلہ افزائی کرے۔

(682 بار دیکھا گیا)

تبصرے