Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

’’روزہ انسانی قوتِ مدافعت کو توانا کرتا ہے‘‘

قومی نیوز اتوار 28 اپریل 2019
’’روزہ انسانی قوتِ مدافعت کو توانا کرتا ہے‘‘

کراچی… روزہ انسانی قوتِ مدافعت کے نظام کو بہت حد تک توانا کرتا ہے۔ روزہ رکھنے سے وزن میں کمی اور فشارِخون (بلڈ پریشر) بھی معمول پر رہتا ہے ٹائپ ٹو زیابیطس کے مریض معالج کے مشورے سے روزہ رکھیں کیونکہ اس مرض میں روزہ رکھنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

زیابطیس کے مریض دوپہر میں شدید تھکادینے والے کاموں سے گریز کریں جبکہ روزہ داروں کوتلی ہوئی اشیا سے مکمل پرہیزکرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : کرپشن کے خاتمے پر پاکستان چین متفق

یہ بات جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے پوائزن کنٹرول کے قومی مرکز کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جمال آرا نے جمعہ کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کے سیمینار روم میں انتالیسویں عوامی آگاہی پروگرام کے تحت ’’رمضان اور صحت کے مسائل‘‘ کے موضوع پراپنے خطاب کے دوران کہی۔

لیکچر کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ ورچؤل ایجوکیشنل پروگرام برائے پاکستان کے باہمی تعاون سے ہوا۔

پروفیسر ڈاکٹر جمال آرا نے کہا کہ روزے کے جہاں فوائد ہیں وہیں پر زیابطیس، گردے اور جگر کے امراض میں مبتلا افراد کو اپنے معالج کے مشورے کے مطابق روزہ رکھنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بیمار افراد کو تقریباً تین مہینے پہلے اپنے معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔

(412 بار دیکھا گیا)

تبصرے