Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہالی ووڈ مووی ایونجرزنے تمام ریکارڈ توڑدئیے

وسیم خان اتوار 28 اپریل 2019
ہالی ووڈ مووی ایونجرزنے تمام ریکارڈ توڑدئیے

کراچی… ہالی ووڈ مووی ایونجرز اینڈگیم کی پاکستانی سینما گھروں میں سب سے بڑی اوپننگ، ابتدائی روز فلم نے 4 کروڑ کا بزنس کرکے بھارتی فلم سلطان کا ساڑھے 3 کروڑ بزنس کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے‘ یہ فلم اب تک دنیا بھر میں 30 ارب سے زائد کا بزنس کرچکی ہے‘ ایونجرز اینڈ گیم نے بزنس کے تمام ریکارڈ بریک کردیئے

دنیا بھر کی طرح پاکستانی سینما گھروں میں تمام شوز ہائوس فل جارہے ہیں‘ پاکستانی سینما گھروں کی رونقیں عید فیسٹیول سے قبل ہی ملک بھر میں بحال ہوگئیں‘ مشہور زمانہ بلاک بسٹر فلم سیریز ایونجرز کے سلسلے کی نئی فلم جمعہ کے روز پاکستان کے تمام ملٹی پیکس سینما گھروں میں ریلیز کی گئی‘ مذکورہ فلم کو دو ر حاضر کی سب سے بڑی فلم قرار دیا جاچکا ہے

یہ بھی پڑھیں : میشا شفیع نے لکس اسٹارایوارڈ کا بائیکاٹ کردیا

جس میں عالمی ہیروز بین الاقوامی تخریب کاروں سے ٹکراتے ہیںاور پھر دہشت گردی کا کھیل ختم ہوجاتا ہے‘ ایونجرز پارٹ 4 میں ہالی ووڈ کے تمام بڑے سپر ہیروز نے کردار نگاری کا زبردست مظاہرہ کیا‘ مذکورہ فلم نے پاکستان کے تمام سینما گھروں میں اپنے شوز ہائوس فل کئے ‘ یہی پوزیشن آئندہ دنوں میں بھی برقرار رہے گی

سینما گھروں نے اپنے روٹین کے شوز کی تعداد میں اضافہ کیااور پورے 24 گھنٹے میں فلم کے 6 ‘ 6 ‘8‘ 8 شوز چلائے‘ صبح صادق تک شوز چلائے گئے‘ شائقین فلم کی جانب سے مذکورہ فلم کو بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

(1049 بار دیکھا گیا)

تبصرے